Saturday, July 27, 2024

ارجنٹائن :  ہزاروں افرادکاصدرکی پالیسیوں کےخلاف احتجاج

ارجنٹائن :  ہزاروں افرادکاصدرکی پالیسیوں کےخلاف احتجاج
April 30, 2016
  ارجنٹینا(ویب ڈیسک)ارجنٹائن میں  ہزاروں افرادنے صدر مارسیو میکری کی پالیسیوں کےخلاف شدیداحتجاج کیا،مظاہرین کاکہناتھاکہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سےغربت بڑھ رہی ہے۔ تفصیلات کےمطابق ارجنٹائن کے دارالحکومت میں ہزاروں افراد صدر مارسیو میکری کی اقتصادی اصلاحات کیخلاف سڑکوں پر آ گئے مظاہرین نے  بینرز  اور پلےکارڈزاٹھا رکھےتھے جن پر صدر مارسیو کی طرف سےمختلف اشیا پر زر اعانت ختم کرنے اورسرکاری ملازموں کی تعداد اور ملازمین کی مراعات میں کمی کیخلاف نعرےدرج تھے۔ مظاہرین کاکہناتھاکہ زرعی اصلاحات کی وجہ سےغربت میں اضافہ ہورہاہےاور غریب کی قوت خرید کم ہوگئی ہے۔ مظاہرے کا اہتمام کارکنوں کی تنظیموں کی طرف سے کیا گیا تھا کارکن تنظیموں کی کنفیڈریشن کے جنرل سیکرٹری کاکہناہےکہ اشیائے خور و نوش پرسبسڈی ختم ہونے سے لوگ خوراک اوربلوں کی ادائیگی کےلئے پریشان ہیں۔