Friday, January 27, 2023

ارجنٹائن کے شہری نے چھوٹی سی کشتی پر تین ماہ میں بحر اوقیانوس کو پار کرلیا

ارجنٹائن کے شہری نے چھوٹی سی کشتی پر تین ماہ میں بحر اوقیانوس کو پار کرلیا

بیونس آئرس ( 92 نیوز) ارجنٹائن کے جانباز شہری نے چھوٹی سی کشتی پر تن تنہا تین ماہ میں بحراوقیانوس کو پار کرلیا ۔

ارجنٹائن کے شہری نے جواں مردی کی نئی مثال رقم کردی، سنتالیس سالہ جوآن مینول بلیسٹرو کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن کے باعث پُرتگال پھنس گیا تھا، فلائٹس بند ہونے کی وجہ سے اس نے سمندر کے راستے واپس آنے کی ٹھانی ، ایک چھوٹی سی کشتی پر سوار ہوکر اس نے بحراوقیانوس کا تن تنہا سفر کیا۔

اسے پُرتگال سے اپنے شہر مار ڈیل پلاٹا پہنچنے میں پچاسی روز لگے ، جہاں اس کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آنے پر وہ اپنی بیاسی سالہ والدہ اور نوے سالہ والد سے مل سکا ۔

بلیسٹرو نے یہ سفر اپنے والد کی سالگرہ میں شرکت کیلئے شروع کیا تھا۔