Saturday, December 3, 2022

  ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر میرا ڈونا فیفا کا صدارتی انتخاب لڑیں گے

   ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر میرا ڈونا فیفا کا صدارتی انتخاب لڑیں گے
زیورخ(92نیوز)ارجنٹائن کے سابق سٹار فٹبالر ڈیاگو میرا ڈونا نے فیفا کی صدارت کا انتخاب لڑنے کا اعلان کر دیا،  میراڈونا کے دوست اور یوراگوئے سے تعلق رکھنے والے صحافی وکٹر ہیوگو نے  اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وکٹر ہیوگو موریلس کے مطابق انہوں نے میراڈونا سے ان کے والد کی خیریت جاننے کے لئے فون کیا جس میں میرا ڈونا نے انہیں بتایا کہ وہ فیفا کی صدارت کے لئے امید وار ہوں گے۔ وکٹر ہیوگو کے مطابق میرا ڈونا نے انہیں کہا کہ وہ اس خبر کو منظر عام پر لےآئیں کہ میراڈونا فیفا کے صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ میراڈونا فیفا کے صدر سیپ بلاٹر پر تنقید کرنے والوں میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ سیپ بلاٹر نے دو ہفتے قبل فیفا کی صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا تاہم وہ نئے صدر کے انتخاب تک عہدے پر برقرار رہیں گے۔