Saturday, September 21, 2024

ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر میسی کا فوٹو شوٹ ،سوشل میڈیا پر دھوم

ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر میسی  کا فوٹو شوٹ ،سوشل میڈیا پر دھوم
June 8, 2018
بیونس آئرس (92 نیوز) ورلڈ کپ فٹ بال 2018 سے قبل ہی فٹ بالرز کے انوکھے انداز سامنے آ رہے ہیں۔ ایسے میں معروف فٹ بالر میسی کیوں پیچھے  رہتے؟ انہوں نے کچھ اور نہیں ایک بکری کے بچے کیساتھ ہی فوٹو شوٹ کروا ڈالا۔ جانور کو ہاتھ میں تھامےشہرہ آفاق فٹبالر کافی خوش دکھائی دیے۔ لیونل میسی کا یہ فوٹو شوٹ نیو یارک کے  مشہور  پیپر میگزین  کیلئے کیا گیا جو کسی ماڈل کے ساتھ نہیں بلکہ بکروں کے ساتھ ہے۔ فوٹو شوٹ میں میسی ننھے  منھے بکرے کو گود میں پکڑے اور کندھے پر اْٹھائے نظر آرہے ہیں۔ فٹبال لورز پر امید ہیں کہ اس بار لیونل میسی ارجنٹائن کو ورلڈ کپ جتوانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔