ارجنٹائن کی صدر’’کرسٹیانہ کسنجر‘‘پارٹی ریلی میں جذباتی ہوکرجھومنے لگیں
بیونس آئرس(ویب ڈیسک)ارجنٹائن کی صدرکرسٹیانہ کسنجر پارٹی ریلی میں اتنی جذباتی ہوئیں کہ موسیقی کے تڑکے پر جھوم اٹھیں،کسنجرکے ڈانس کودیکھ کرپارٹی رہنما بھی حیران رہ گئے۔
تفصیلات کےمطابق ارجنٹائن میں صدارتی انتخاب کے سلسلے میں انتخابی گہماگہمی عروج پر ہےدارالحکومت بیونس آئرس میں حکمران جماعت نے ریلی نکالی ،تاہم شرکا کو اس وقت حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب ریلی میں موجود ارجنٹیناکی صدرکرسٹیانہ کسنجر اچانک رقص کرنے لگیں ۔
کسنجرکے ڈانس نے دیکھتے ہی دیکھتے ماحول کوگرمادیا اور دوسرے بھی جھومنے پر مجبور ہو گئے۔
حکمران جماعت کے صدارتی امیدواربھی کسنجرکے ساتھ اسٹیج پر موجود تھے تاہم وہ اس اچانک صورتحال پر کچھ پریشان دکھائی دئیےارجنٹائن کی صدر کے ڈانس کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں ۔