Saturday, September 14, 2024

ارجنٹائن کا خلائی سیٹلائٹ ملکی سطح پر تیار کرنے کا اعلان

ارجنٹائن کا خلائی سیٹلائٹ ملکی سطح پر تیار کرنے کا اعلان
October 1, 2015
بیونس آئرس (ویب ڈیسک) ارجنٹائن نے خلائی سیٹلائٹ کی ملکی سطح پر تیاری کے منصوبے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن کی صدر کرسٹینا فرنینڈس نے گلوبل سیٹلائٹ مارکیٹ میں داخل ہونے کے لےے سیٹلائٹ کی ملکی سطح پر تیاری کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ منصوبے کو منظوری کے لیے کانگریس میں پیش کریں گی۔ اس منصوبے کا اعلان اس وقت کیا گیا جب فرانس سے ارجنٹائن نے اپنا دوسرا سیٹلائٹ ارسٹ ٹو خلا کے لیے چھوڑا ہے۔ منصوبے کے تحت ارجنٹائن اگلے بیس سال کے دوران آٹھ نئے سیٹلائٹ تیار کر ے گا۔ اس منصوبے کو شروع کرنے کے لیے ایک ارب بیس کروڑ ڈالر درکار ہوں گے۔ ارجنٹائن کی صدر نے کہا ہے کہ ان میں سے چند سیٹلائٹ ملکی ضروریات کے تحت استعمال کیے جائیں جبکہ باقی سیٹلائٹ دوسرے ممالک کو فروخت کیے جائیں گے۔ ارجنٹائن لاطینی امریکہ کا پہلا ملک ہے جس نے گزشتہ برس ٹیلی کمیونی کیشن سیٹلائٹ خلا میں بھیجا ہے۔