Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ارجنٹائن میں بس ڈرائیوروں کا جبری برطرفیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، پولیس کیساتھ جھڑپ میں بارہ ڈرائیور زخمی

ارجنٹائن میں بس ڈرائیوروں کا جبری برطرفیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، پولیس کیساتھ جھڑپ میں بارہ ڈرائیور زخمی
July 29, 2015
ارجنٹائن (ویب ڈیسک) ارجنٹائن  میں بس ڈرائیوروں نے جبری برطرفیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پولیس کے ساتھ جھڑپ میں بارہ ڈرائیور زخمی، پانچ کو حراست میں لے لیا گیا۔ ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں روٹ نمبر ساٹھ  کے بس ڈرائیوروں نے احتجاجی مظاہرے کے دوران پین امریکن ہائی وے بلاک کر دی۔ پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے جب ہائی وے کو کھلوانے کی کوشش کی تو  مظاہرین نے اہلکاروں پر پتھر اور بوتلیں برسانا  شروع کر دیں۔ پولیس نے مشتعل مظاہرین کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ان پر ربڑ کی گولیاں برسائیں اور آنسو گیس کے شیل فائر کئے جس سے بارہ کے قریب ڈرائیور زخمی ہوئے جبکہ پانچ ڈرائیورز کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ احتجاج تریپن ملازمین کو جبراً برطرف کرنے کے بعد شروع کیا گیا۔ بس سروس کے ذریعے روزانہ دو لاکھ پچاس ہزار افراد سفر کرتے ہیں۔