Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ارجنٹائن : لیونل میسی نے ویلنشیا کیخلاف کیریئر کا 500 واں گول داغ دیا

ارجنٹائن : لیونل میسی نے ویلنشیا کیخلاف کیریئر کا 500 واں گول داغ دیا
April 18, 2016
بیونس آئرس (ویب ڈیسک) بارسلونا کلب کے اسٹار سٹرائیکر لیونل میسی کلب اور ملک کی طرف سے کھیلتے ہوئے اپنے کیریئر میں پانچ سو گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں لیکن ویلنشیا کیخلاف کھیلے گئے میچ میں ان کے کلب کو شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق رجنٹائن کے شہرہ آفاق کھلاڑی لیونل میسی نے اپنے کیریئر کا پانچ سو واں گول لا لیگا لیگ کے دوران ویلنشیا کیخلاف کیا لیکن میچ میں بارسلونا کلب کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست ہو گئی جس نے میسی کے پانچ سو گول کے ریکارڈ کا مزا کرکرا کر دیا۔ پانچ بار سال کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز پانے والے میسی کلب کی طرف سے چار سو پچاس اور اپنے ملک کی طرف سے پچاس گول کر چکے ہیں لیکن ملک کی طرف سے جبریل باٹسٹوٹاکے گول اب بھی ان سے زیادہ ہیں۔