Tuesday, September 17, 2024

ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن نے اسرائیل کیساتھ دوستانہ فٹبال میچ منسوخ کردیا

ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن نے اسرائیل کیساتھ دوستانہ فٹبال میچ منسوخ کردیا
June 6, 2018
ارجنٹائن( 92 نیوز) فلسطینی فٹبال فینز بچوں کی استدعا رنگ لے آئی ، ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن نے فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے اسرائیل کےساتھ دوستانہ فٹبال میچ منسوخ کردیا۔ ارجنٹائن اور اسرائیل کےدرمیان دوستانہ میچ ہفتے کے روز مقبوضہ بیت المقدس میں اسی مقام پرکھیلا جانا تھا جہاں اسرائیل نےسترسال پہلےظلم کی داستان کا آغاز کیا تھا۔ ارجنٹائن اور اسرائیل کےدرمیان میچ کی خبر پر فلسطینی بچوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ارجنٹائن فٹبال اسٹار لیون میسی کے نام خط لکھا تھا جس میں ان سے میچ منسوخ کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ ارجنٹائن اور اسرائیل کے درمیان یہ دوستانہ میچ مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب میں ٹیڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا۔بچوں کا مؤقف تھا کہ لیون میسی ان کا ہیرو ہے اور اگر وہ ان کے آباؤ اجداد کی قبروں پرتعمیراسٹیڈیم میں میچ کھیلیں گے تو ان کو بہت دکھ ہوگا۔ دوسری جانب میچ منسوخی پر اسرائیلی صدر نیتن یاہو نےارجنٹائن کے  صدرماریشیو مارکر کو فون کرکے فیصلہ واپس لینے کی درخواست کی تاہم صدر نےمعذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ فٹبال ایسوسی ایشن کے فیصلے پر اثرانداز نہیں ہوسکتے۔