Friday, December 2, 2022

ارب پتی افراد کی نئی فہرست جاری ، بل گیٹس بدستور دنیا کےامیرترین  شخص

ارب پتی افراد کی نئی فہرست جاری ، بل گیٹس بدستور دنیا کےامیرترین  شخص
واشنگٹن (ویب ڈیسک)فوربز میگزین نے ارب پتی افراد کی نئی فہرست جاری کر دی۔بل گیٹس بدستور دنیا کے امیر ترین شخص ہیں ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے گزشتہ سال خوش قسمت بھی رہا اور بدقسمت بھی۔ امریکی صدارت تو ملی لیکن اثاثے ایک ارب ڈالر کم ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارت راس نہیں آئی۔انتخابی معرکہ تو جیتا لیکن ایک بڑی رقم سے ہاتھ دھو بیٹھے۔فوربز میگزین کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے اثاثوں میں ایک ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔اور وہ ارب پتی لوگوں کی فہرست میں 324ویں سے 544ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ دوسری طرف دنیا کے ارب پتی لوگوں کا کلب پھل پھول رہا ہے۔معروف امریکی جریدے فوربز کی تازہ رپورٹ کے مطابق ارب پتی افراد کی لسٹ میں 233 نئے افراد شامل ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بل گیٹس ابھی بھی دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔ان کے اثاثوں کی مالیت 86 ارب ڈالر ہے۔اس فہرست میں72 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ وارن بفٹ دوسرے جبکہ جیف بیزوز تیسرے نمبر پر ہیں۔