Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اربوں کے قرضے معاف کرانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا وقت آگیا: شہباز شریف

اربوں کے قرضے معاف کرانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا وقت آگیا: شہباز شریف
May 10, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اربوں روپے کے قرضے معاف کرانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا وقت آگیا۔ لاہور میں نومنتخب عوامی نمائندوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کسی طور پر منفی ریاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ یہ وقت پاکستان کو بنانے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی بنیادوں پر قرضے معاف کرانے والے قوم کے مجرم ہیں۔ غریب قوم کی محنت کی کمائی لوٹنے والوں حساب دینا ہو گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کا کریڈٹ وزیراعظم نوازشریف کی حکومت کو جاتاہے۔ پنجاب میں میرٹ اور شفافیت کے کلچر کو فروغ دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔