Tuesday, September 17, 2024

اربوں کی لاگت سے تیار ہونیوالا نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پہلی بارش برداشت نہ کر سکا

اربوں کی لاگت سے تیار ہونیوالا نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پہلی بارش برداشت نہ کر سکا
June 6, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پہلی بارش  ہی برداشت نہ کرسکا، چندگھنٹوں کی بارش سے نیواسلام آباد ائیرپورٹ کےدفاتر میں پانی بھرگیا، بارش کا پانی جمع ہونے سے دفتر میں رکھا فرنیچر بھی خراب ہوگیا جب ملازمین ڈیوٹی پرپہنچے توہر طرف پانی ہی پانی دیکھا ۔ ناقص میٹریل سے تیار ہونے والے نیو اسلام آباد ائیر پورٹ کو مکمل ہوئے ابھی ایک ماہ ہی ہوا ہے کہ موسلا دھار بارش نے ایوی ایشن اتھارٹی کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے ، بارش سے نیو اسلام آباد ائرپورٹ کی چھتیں ٹپکنے لگیں ، بریفنگ ایریا، لاؤنج اور مختلف جگہوں پر بارشں کا پانی کھڑا ہو گیا ہے۔ نیو اسلام آباد ائرپورٹ پر پانی کھڑا رہنے سے مسافروں کو  شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، خاکروبوں کے بار بار پانی خشک کئے جانے کے باوجود بھی نہ ہو سکا، سول ایوی ایشن اتھارٹی سوائے دعوؤں کے اور کچھ نہ کر سکی۔