Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اربوں لوٹنے والوں کی فہرست میں میرا نام شامل کرنا حکومتی بدنیتی ہے : فردوس عاشق

اربوں لوٹنے والوں کی فہرست میں میرا نام شامل کرنا حکومتی بدنیتی ہے : فردوس عاشق
July 12, 2015
سیالکوٹ(92نیوز)ملک کے اربوں روپے لوٹنے والوں کی فہرست میں میر ا نام شامل کرنا حکومتی بد نیتی اور انتقامی سیاست کا منہ بولتا ثبوت ہے ،بلاول بھٹو زردری سے ملاقات میں پارٹی تحفظات سے آگاہ کر دیا اگر پارٹی میں موجود کالی بھیڑوں کا صفایا نہ کیا گیا تو عید کے بعد دما دم مست قلندر ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار  سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے  کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی فہر ست حقائق کو مسخ کر کے میرے خلاف میڈیا ٹرائل کی راہ ہموار کئی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں  سپریم کورٹ آف پاکستان کے سامنے اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجھ پر الزامات ثابت ہوئے تو میں سیاست کو ہمیشہ کے لئے خیر با د کہہ دو ں گی مجھ پر بسوں کا غلط الزام لگایا گیا ہے پنجاب حکومت نے ان بسوں کو عوام کیے استعمال میں لانے کی بجائے انہیں کھلے آسمان تلے چھوڑکر قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچا یا ہے ۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹوسے ملاقات میں پارٹی تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے ،پارٹی میں موجود چند کالی بھیڑیں بے چینی کا سبب بنی ہوئی ہیں عید کے بعد اگر اس مک مکا کی سیاست کرنے والوں کو پارٹی سے باہر نہ پھینکا تو دما دم مست قلندر ہو گا۔