Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اراکین پارلیمنٹ کے ترقیاتی فنڈز بند، پاکستان نے آئی ایم ایف کشکول توڑنے کا فیصلہ کر لیا

اراکین پارلیمنٹ کے ترقیاتی فنڈز بند، پاکستان نے آئی ایم ایف کشکول توڑنے کا فیصلہ کر لیا
March 30, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان نے آئی ایم ایف کشکول توڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ آئی ایم ایف سے اگلا قرضہ نہیں لیا جائے اور نہ ہی اگلے بجٹ میں اراکین پارلیمنٹ کو ترقیاتی فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔ پاکستان نے آئی ایم ایف سے رشتہ توڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف سے اب کوئی اور نیا قرضہ نہیں لے گا۔ موجودہ پروگرام ستمبر میں ختم ہونے کے بعد آئی ایم ایف کو بائے بائے کر دیا جائے گا۔ مسلم لیگ نواز کی حکومت نے ستمبر 2013 میں آئی ایم ایف کے ساتھ  6 ارب 60 کروڑ ڈالر قرض کا معاہدہ کیا تھا۔ تین سالہ پروگرام کے تحت پاکستان اب تک 5 ارب 20 کروڑ ڈالر کا قرضہ لے چکا ہے اور قرض کی دو قسطیں ابھی باقی ہیں۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان نے آئی ایم ایف کو 5 ارب ڈالر کا قرضہ واپس بھی کیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملکی معیشت میں استحکام نظر آرہا ہے۔ آئی ایم ایف سے کوئی اور قرضہ نہیں لیا جائے گا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگلے مالی سال کے بجٹ میں اراکین پارلیمنٹ کو ترقیاتی بجٹ فراہم نہیں کیے جائیں گے۔ وفاقی حکومت ملک بھر میں ترقیاتی منصوبے اپنی نگرانی میں مکمل کرائے گی۔ وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں بھی حکومت نے کسی رکن قومی اسمبلی کو ترقیاتی بجٹ فراہم نہیں کیے۔ ترقیاتی بجٹ روکنے پر حکومت اور اپوزیشن کے اراکین قومی اسمبلی احتجاج کر رہے ہیں۔