Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ارکان قومی اسمبلی کی سج دھج کے ساتھ ایوان میں آمد

ارکان قومی اسمبلی کی سج دھج کے ساتھ ایوان میں آمد
August 13, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی کے نئے سیشن کا اغاز ارکان قومی اسمبلی کی سج دھج کے ساتھ ایوان میں آمد سے ہوا۔ کپتان کا قومی اسمبلی میں آصف زرداری سے مصافحہ ہوا جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے مبارکباد دی تو عمران خان نے بھی جوابی مبارکباد دیتے ہوئے  نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ نومنتخب ارکان پارلیمنٹ کی حلف برداری کے موقع پر ملک کےممکنہ وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان  سفید شلوار قمیص زیب تن کر کے قومی اسمبلی آئے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بوسکی شلوار قمیص کے ساتھ کوٹ پہنا۔ شریک چیئرمین پی پی آصف علی زرداری سوٹ میں ملبوس تھے۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سوٹ زیب تن کر کےحلف برداری کے لیے  ایوان میں  آئے۔