Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اراکین اسمبلی پلوں کی تعمیر میں لگ جائینگے تو قانون سازی کون کریگا، ایسا الیکشن کمیشن چاہتے ہیں جس پر عوام کا اعتماد ہو: امیر جماعت اسلامی

اراکین اسمبلی پلوں کی تعمیر میں لگ جائینگے تو قانون سازی کون کریگا، ایسا الیکشن کمیشن چاہتے ہیں جس پر عوام کا اعتماد ہو: امیر جماعت اسلامی
September 3, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملک میں کرپشن کی موجودگی میں کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔ ایسا الیکشن کمیشن چاہتے ہیں جس پر عوام کا اعتماد ہو۔ منصورہ میں اردو کانفرس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ کرپشن کے خلاف ایکشن پورے ملک میں ہونا چاہئے۔ مجرم کو مجرم کی نظر سے دیکھا جائے نہ کہ سیاسی اور غیرسیاسی، کرپشن کے خاتمے کے لیے آئینی ادارے موجود ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آپریشن ایم کیو ایم کے کہنے پر شروع کیا گیا لیکن جب ان کے اپنے لوگ سامنے آئے تو انہوں احتجاج شروع کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے حوالے سے سراج الحق کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ایسا ہو جس پر سب کا اعتماد ہو۔ انہوں نے کہا کہ  اراکین اسمبلی سڑکوں اور پلوں کی تعمیر میں لگ جائیں گے تو قانون سازی کون کرے گا۔