Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اراکین اسمبلی پر ضمنی الیکشن میں انتخابی مہم چلانے پر پابندی عائد

اراکین اسمبلی پر ضمنی الیکشن میں انتخابی مہم چلانے پر پابندی عائد
October 13, 2015
اسلام آباد (92نیوز) سپریم کورٹ نے اراکین اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں مہم چلانے پر پھر پابندی لگا دی۔ پابندی اٹھانے کے لاہور ہائیکورٹ کے دونوں فیصلے کالعدم قرار دے دیے۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کی ضابطہ اخلاق سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے اراکین اسمبلی کو ضمنی الیکشن مہم میں حصہ لینے کی اجازت دی تھی جبکہ الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق جاری کیا تھا جس میں تمام اراکین اسمبلی کو کسی بھی انتخابی مہم میں حصہ نہ لینے سے متعلق کہا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے خلاف فیصلہ جاری کیا تھا جو کہ الیکشن کمیشن کے اختیارات میں مداخلت ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری نہیں کیا۔ عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کیس واپس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوانے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ لاہور ہائیکورٹ ایک ماہ میں اس کیس کا فیصلہ کر دے گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔