Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ : گرین شرٹس کو دوسرے میچ میں کیویز سے شکست

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ : گرین شرٹس کو دوسرے میچ میں کیویز سے شکست
April 9, 2016
کوالالمپور (ویب ڈیسک) اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کو اپنے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ کیویز نے گرین شرٹس کو تین کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دیدی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ہاکی ٹیم جیت کے ٹریک سے اتر گئی۔ نیوزی لینڈ نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کوباآسانی شکست دیدی۔ میچ کے آغاز میں محمد ارسلان نے پہلا گول کیا تاہم نیوزی لینڈ کے اسٹیفن جینس نے چند منٹ بعد ہی گول کرکے پاکستان کی برتری ختم کردی۔ اس کے بعد سیمون چائلڈز نے ایک اور گول داغ دیا۔ تھوڑی دیر بعد عرفان جونیئر نے گول کر کے میچ دلچسپ بنادیا۔ لیکن تیسرے کوارٹر میں نیوزی لینڈ کے نک ووڈز نے لگاتار دو بار گیند کو جال میں پہنچایا اورپھر آخری گول کین رسل نے کیا۔ کھیل ختم ہونے سے پہلے ارسلان قادر نے میچ کا دوسرا اور پاکستان کی جانب سے تیسرا گول کیا لیکن تب تک بہت دیرہوچکی تھی اور پاکستان یہ مقابلہ ہار گیا۔ قومی ٹیم اتوار کو اپنا تیسرا میچ آسٹریلیا سے کھیلے گی۔