Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ : پاکستان کو ملائیشیا کے ہاتھوں ایک صفر سے شکست

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ : پاکستان کو ملائیشیا کے ہاتھوں ایک صفر سے شکست
April 13, 2016
کوالالمپور (92نیوز) اذلان شاہ کپ میں پاکستان کی بدترین کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ گرین شرٹس کو مسلسل چوتھے میچ میں شکست ہو گئی۔ پاکستان میزبان ملائیشیا کے ہاتھوں ایک صفر سے ہار گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملائیشیا میں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کو ملائیشیا کے ہاتھوں ایک صفر سے شکست ہو گئی۔ ایونٹ میں پاکستان کی یہ مسلسل چوتھی شکست ہے۔ اس سے پہلے پاکستان کو بھارت، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اب تک کھیلے گئے پانچ میچوں میں سے صرف کینیڈا کے خلاف کامیابی پاکستان کے حصے میں آئی ہے۔ ان نتائج کے بعد پاکستانی ٹیم تین پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر ہے۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر سات ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستان کا آخری میچ جمعہ کو جاپان کے خلاف ہو گا۔