Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں مسلسل چار شکستوں  کے بعد پاکستان کی جاپان کو چار ایک سے شکست

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں مسلسل چار شکستوں  کے بعد پاکستان کی جاپان کو چار ایک سے شکست
April 15, 2016
ایپوہ (نائنٹی ٹو نیوز) اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں مسلسل چار شکستوں  کے بعد پاکستان نے بھی فتح حاصل کر لی۔ گرین شرٹس نے آخری پول میچ میں جاپان کو چار ایک سے شکست دے دی۔ قومی ٹیم  پانچویں پوزیشن کے میچ میں کل کینڈا کے مدمقابل ہو گی۔ ایپوہ میں جاری ٹورنامنٹ میں  پاکستان نے نسبتاَ کمزور حریف کے خلاف ابتدا سے ہی جارحانہ انداز اپنایا تاہم پہلے کوارٹر میں کوئی بھی ٹیم گول اسکور نہ کر سکی۔ بیسویں منٹ میں علی شان نے گول کر کے پاکستان کو برتری دلائی جسے جلد ہی رضوان علی نے دگنا کر دیا۔ تیسرے کوارٹر میں جاپان نے پنالٹی کارنر پر  گول کر کے برتری کا مارجن کچھ کم کیا لیکن پاکستان کے ارسلان قادر نے اوپر نیچے دو گول کر کے  پاکستان کو چار ایک سے فتح دلا دی۔ دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے کینیڈا کو تین صفر سے زیر کر لیا۔