Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان آج جبکہ پاکستان پانچویں پوزیشن کے میچ میں کینیڈا سے نبرد آزما

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان آج جبکہ پاکستان پانچویں پوزیشن کے میچ میں کینیڈا سے نبرد آزما
April 16, 2016
کوالالمپور (ویب ڈیسک) اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل آج بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستان پانچویں پوزیشن کے میچ میں کینیڈا سے نبرد آزما ہو گا۔ اذلان شاہ کے سلور جوبلی ایونٹ میں قومی ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی۔ گرین شرٹس صرف کینیڈا اور جاپان جیسی کمزور ٹیموں کو ہی زیر کر سکے جبکہ نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، بھارت اور ملائیشیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پانچویں پوزیشن کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر بارہ بج کر پینتیس منٹ پر کھیلا جائے گا جبکہ فائنل شام  پانچ بج کر پینتس منٹ پر ہو گا۔