Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل
April 12, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے سب سے بڑے میچ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوں گے۔ گرین شرٹس کامیابی کے لیے پرعزم ہیں۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر تین بج کر پانچ منٹ پر شروع ہو گا۔ اذلان شاہ جت کے سب سے بڑے میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوں گے۔ ٹیموں نےحکمت عملی بنا لی، گرین شرٹس کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔ پاک بھارت کھلاڑیوں کا ٹاکرا پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر تین بج کر پانچ منٹ پر شروع ہو گا۔ اہم ترین معرکے میں پاکستان کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ قومی ٹیم نے ساؤتھ ایشین گیمز کے فائنل میں بھی بھارتی سورماؤں کو دھول چٹائی تھی۔ پاکستان نے ایونٹ میں ابھی تک تین میچ کھیلے ہیں جن میں سے ایک میچ میں فتح اور دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کھلاڑی خامیوں پر قابو پا کر روایتی حریف کو زیر کر سکتے ہیں۔