Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ادیتی سنگھ پاکستان پہنچ گئیں ،کراچی پریس کلب میں شاندار استقبال

ادیتی سنگھ پاکستان پہنچ گئیں ،کراچی پریس کلب میں شاندار استقبال
January 16, 2019
کراچی  ( 92 نیوز)  ادیتی سنگھ بھی  بھارت کے منفی پروپگنڈے، اوچھے ہتھکنڈے اور الزامات کو  بے بنیاد قرار دیتے ہوئے  پاکستان پہنچ گئیں۔بھارتی اداکار پاکستان کی محبت میں گرفتار ہیں ،  ہندوستان کی اداکارہ کراچی پہنچ گئیں اور کہا کہ  ہر بار محبت کا ویزہ لگواکر پاکستان آجاتی ہوں۔ بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ، جوہی چاولہ اور پوجا بھٹ کےبعد ادیتی سنگھ بھی پاکستان کی محبت میں کھینچی چلی آئیں ،ادیتی سنگھ کا کراچی پریس کلب میں شاندار استقبال کیا گیا ۔ اداکارہ کا کہنا تھاکہ  فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ، میرا کی فلم کے پریمیئر پر  بھی پاکستان آنا چاہوں گی ۔ادیتی سنگھ کے بیان پر اداکارہ میرا کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا ، کہا کہ خارجی پالیسی فنکار کے آڑے نہیں آسکتی، دونوں جانب فنکار محبت کا پیام پھیلائیں ۔ پاکستانی اداکارہ نے کہا کہ ہندوستان میں بڑا پیار ملتا ہے،سرحد پار مداحوں کو دیکھ کر خوشی ملتی ہے۔ اس سے قبل بھارتی لیجنڈ ایکٹر رضا مراد ، نصیر الدین شاہ ، مرحوم اوم پوری  سمیت بالی ووڈ انڈسٹری کے بڑے بڑےنام پاکستان آکر بھارتی پروپیگنڈا کو بے بنیاد قرار دے چکے ہیں ۔ سابق بھارتی کرکٹر ، وزیر بلدیات  اور ٹی وی شو کی جان سمجھے جانے والے نوجوت سنگھ سدھو  کو وزیر اعظم عمران خان نے  تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی جسے قبول کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی تھی ۔ نوجوت سنگھ سدھو کی  تقریب حلف برداری میں شرکت پر بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں نے واویلا بھی مچایا مگر سدھو نے بیان دیا کہ میں ایسی باتوں پر کان نہیں دھرتا۔