Thursday, February 9, 2023

ادلب میں بمباری سے 9 شہری جاں بحق

ادلب میں بمباری سے 9 شہری جاں بحق
ادلب (92 نیوز)شامی صوبہ ادلب  میں بمباری سے 9شہری جاں بحق ہو گئے ،  مقامی امدادی تنظیم وائٹ ہیلمٹس کےمطابق بمباری کفرنابل اورخان شیخون نامی علاقوں پرکی گئی۔ رپورٹس کےمطابق روسی اورشامی فورسز کی جانب سے باغیوں کے علاقوں پرمسلسل چھٹے دن بھی فضائی حملے کیے گئے۔ سیرین آبزرویٹری فارہیومن رائٹس کے مطابق ادلب  اور شمالی صوبے حماہ میں ہوائی جہازاورہیلی کاپٹرز نے متعدد مقامات پر بم باری کی۔ ان مسلح کارروائیوں میں جاں بحق ہونے والوں کی  کل تعداد 70 بتائی گئی ہے۔ شامی صوبے ادلب میں تقریباً تین ملین افراد مقیم ہیں، ان میں سےنصف کےقریب افراددیگر علاقوں کے پناہ گزین ہیں۔