Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ادلب ،شامی و روسی طیاروں کی بمباری ، 9افراد ہلاک

ادلب ،شامی و روسی طیاروں کی بمباری ، 9افراد ہلاک
June 27, 2019
ادلب ( 92 نیوز)  شام کے شمال مغربی صوبہ ادلب میں شامی وروسی طیاروں کی بمباری سےامدادی کارکنوں سمیت9افرادہلاک جبکہ 5زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق روسی اورشامی فورسزنےشام کے شمال مغربی صوبےادلب کے شہر خان شیخون پر بمباری کی جس سےامدادی تنظیم کےدوامدادی کارکنوں سمیت نو افرادلقمہ اجل بن گئے۔ شامی حالات پر نظر رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کےمطابق وائٹ ہیلمٹ سےتعلق رکھنے والے دونوں امدادی کارکن روسی طیاروں کی بمباری کانشانہ بنے۔ روسی طیاروں نےاس ایمبولینس  پربمباری کی تھی جس پر امدادی کارکن سوار تھے۔حملے میں پانچ امدادی کارکن زخمی بھی ہوئے۔