ادب کانوبل انعام، بیلاروس کی صحافی اورادیبہ’’سویتلاناالیکسیاوچ‘‘کےنام
سویڈن(ویب ڈٰیسک)اس برس کا ادب کا نوبیل انعام بیلاروس کی صحافی اور ادیبہ سویتلانا الیکسیاوچ کو مل گیا ،جنگ کی تباہ کاریوں پر ان کی کتابوں پر انہیں نوبل انعام سے نوازا گیا۔
تفصیلات کےمطابق رواں برس ادب کا نوبل انعام بیلاروس کی صحافی اور ادیبہ سویتلانا الیکسیاوچ کو مل گیا،سویتلانا الیکسیاوچ انیس سو اڑتالیس میں یوکرین میں پیدا ہوئیں، ان کے والد کا تعلق بیلاروس سے تھا ان کا پہلا ناول جنگ کا غیر نسوانی چہرہ انیس سو پچاسی میں شائع ہوا، جس میں دوسری جنگِ عظیم کے خواتین پر پڑنے والے اثرات کا مطالعہ پیش کیا گیاایک اور کتاب میں انھوں نے اس بات کا جائزہ لیا کہ جنگ کی تباہ کاریوں کے بچوں پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
الیکسیاوچ نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور صحافی کیاکئی اخبارات اور رسائل سے وابستہ رہیں ان کی مشہور کتابوں میں ’زنکی بوائز‘ شامل ہے جس میں افغانستان میں روسی فوجیوں کی زندگیوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔
نوبیل کمیٹی نے کہا کہ الیکسیاوچ کو یہ انعام ان کی کثیر آوازوں والی تحریروں پر دیا گیا ہے جن میں عصرِ حاضر کے کرب اور جرات کو موضوع بنایا گیا ہے، الیکسیاوچ ادب کا نوبیل انعام جیتنے والی 14 ویں خاتون ہیں۔