Saturday, July 27, 2024

ادبی میلے پاکستانی اور غیر ملکی ادیبوں اورشاعروں کو ایگ جگہ جمع ہوکر اپنے خیالات دوسروں تک پہنچانے کا موقع فراہم کرتے ہیں : امریکی قونصل جنرل

ادبی میلے پاکستانی اور غیر ملکی ادیبوں اورشاعروں کو ایگ جگہ جمع ہوکر اپنے خیالات دوسروں تک پہنچانے کا موقع فراہم کرتے ہیں : امریکی قونصل جنرل
February 5, 2016
کراچی(92نیوز)امریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ کا کہنا  ہےکہ ادبی میلے  پاکستانی اورغیرملکی ادیبوں،شاعروں اورفنکاروں کوایک جگہ جمع ہوکر اپنے خیالات  ایک دوسرے تک پہنچانے کا موقع فراہم کرتے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی  میں سجا  تین روزہ رنگا رنگ ادبی میلہ جس میں شاعروں ادیبوں ، فنکاروں اور ادب شناس لوگوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ میلے میں مختلف کتابوں کے اسٹالز بھی لگائے گئے  جہاں لوگ اپنے اپنے ذوق کی کتب کی خریداری میں مصروف نظر آئے۔ میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ  نے ادبی میلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کراچی ادبی میلہ شہر کی اہم ترین ثقافتی تقریب کیساتھ ساتھ پاکستان کے شاندار ادبی ورثے کی نمائندگی کرتا ہے۔