Saturday, July 27, 2024

اداکار و گلوکار فخر عالم کا مشن پرواز پاکستان پہنچ گیا

اداکار و گلوکار فخر عالم کا مشن پرواز پاکستان پہنچ گیا
October 16, 2018
کراچی ( 92 نیوز) معروف گلوکار فخر عالم کا مشن پرواز پاکستان پہنچ گیا، کراچی پہنچنے پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر فخرعالم کا کہنا تھا کہ  مشن پرواز میں دنیا کے گرد 28 دنوں میں چکر لگاؤں گا۔ گورنر سندھ نے فخر عالم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ  فخر عالم نے مختلف ممالک میں پاکستانی پرچم کو لے جا کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے ۔ فخر عالم نے بتایا کہ ان کا  یہ سفر اگلے بیس روز تک جاری رہے گا  ، کراچی کے بعد اسلام آباد ، لاہور ، ڈھاکہ ، تائیوان ، آسٹریلیا اور مختلف ممالک کا وزٹ کریں  گے ۔ فخر عالم دبئی سے کراچی پہنچے ہیں جبکہ  مشن پرواز میں دنیا کے گرد 28 دنوں میں چکر لگائیں گے  ،  مشن پرواز کا آغاز دس اکتوبر کو امریکی ریاست فلوریڈا سے ہوا تھا ۔