Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اداکار ول سمتھ کا ولی عہد دبئی کیلئے بائیک کا تحفہ

اداکار ول سمتھ کا ولی عہد دبئی کیلئے بائیک کا تحفہ
March 7, 2021

دبئی( ویب ڈیسک) ہالی ووڈ سُپر سٹار ول سمتھ نے دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المختوم کو الیکٹرک موٹر سائیکل تحفے میں دیدی۔

دبئی کے شیخ حمدان نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ہالی وڈ اداکار کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ میں نے اس بائیک کو سکوٹی کا نام دیا ہے۔

گلف ٹوڈے کے مطابق یہ بائیک سپر 73 نامی کمپنی کی ہے جو الیکٹرک موٹر بائیکز کی دنیا میں آئے روز نت نئے تجربات کے حوالے سے مشہور ہے۔

واضح رہے کہ ول سمتھ چھٹیاں منانے کے لیے اکثر دبئی آتے رہتے ہیں اور 2019ء میں انہوں نے برج الخلیفہ کے ڈیک پر کھڑے ہونے کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔