Monday, September 26, 2022

اداکار وحید مراد کو بچھڑے 34 برس بیت گئے

اداکار وحید مراد کو بچھڑے 34 برس بیت گئے

کراچی (92 نیوز) چاکلیٹی ہیرو کے نام سے شہرت پانے والے ماضی کے مقبول ترین اداکار وحید مراد کو بچھڑے 34 برس بیت گئے لیکن انکے نبھائے کردار آج بھی مداح بھول نہیں پائے۔
نشیلی آنکھیں، کتابی چہرہ وحید مراد دو اکتوبرانیس سو اڑتیس کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔
فلم اولاد سے اپنے فنی سفر کا آغاز کرنے والے وحید مراد دیکھتے ہی دیکھتے فلم کی کامیابی کی ضمانت بن گئے ۔
جذبات اور رومان سے بھرے کردار جس خوبصورتی سے وحید مراد نے ادا کئے وہ اپنی مثال آپ ہیں۔
وحید مراد نے آٹھ  پنجابی اور ایک پشتو سمیت ایک سو چوبیس فلموں میں کام کیا۔
چاکلیٹی ہیرو پر فلمائے گئے گیت آج بھی لوگوں کی زبان پر ہیں۔
فلمی دنیا کا یہ تابندہ ستارہ 23 نومبر 1983 میں محض 45 برس کی عمر میں دنیا سے کوچ کر گیا۔ لیکن وہ مداحوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔