Wednesday, September 28, 2022

اداکار ندیم بیگ کی آج پرستار 79 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

اداکار ندیم بیگ کی آج پرستار 79 ویں سالگرہ منا رہے ہیں
کراچی (92 نیوز) پاکستان فلم انڈسٹری کا روشن ستارہ لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے پروڈیوسر، گلوکار اور اداکار ندیم بیگ کی آج پرستار 79 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ وہ نہ صرف سلور سکرین بلکہ ٹی وی میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ انکی زندگی پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ دلکش انداز اور باوقار شخصیت ندیم بیگ فلمی دنیا کا ایک جگمگاتا ستارہ ہیں۔ گلوکاری کا سپنا لے کر فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والے ندیم بیگ نے اپنا سحر انگیز کیریئربطور اداکار فلم "چکوری"سے شروع کیااورپھر اداکاری کی دنیا میں ہی نام کماتے چلے گئے۔ ندیم بیگ نے اپنے طویل فلمی کیریئر کے دوران دو سو سے زائد فلموں میں کام کیا، ندیم اور شبنم  کی رومانوی جوڑی نے  کئی سپرہٹ فلمیں دیں۔ ان کی لازوال اور سپرہٹ فلموں میں آئینہ، اناڑی، پہچان، لاجواب، قربانی، دہلیز، سہرا کے پھول، جب جب پھول کھلے، زندگی، پلے بوائے شامل ہیں۔ ندیم بیگ آج بھی فن کے افق پر ایک ستارے کی طرح جگمگا رہے ہیں۔