Sunday, December 4, 2022

اداکار محمد علی کے مداح آج انکا 88 واں یوم پیدائش منا رہے ہیں

اداکار محمد علی کے مداح آج انکا 88 واں یوم پیدائش منا رہے ہیں

 لاہور (92 نیوز) اداکار محمد علی کے مداح آج انکا 88 واں یوم پیدائش منا رہے ہیں۔ لاتعداد سپرہٹ فلموں نے محمد علی کو ایشیائی سلور اسکرین کے عظیم فنکاروں میں شمار کروایا۔

 محمدعلی فنِ اداکاری میں ایک درسگاہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1962ء میں  فلم چراغ جلتا رہا میں بطور ولن کردار ادا کرکے کیا اور بہت جلد ہی معروف فلمی اداکاروں میں شامل ہو گئے۔

 شہنشاہ جذبات کا خطاب پانیوالے محمد علی کی لاتعداد سپرہٹ فلموں نے انہیں ایشیائی سلور اسکرین کے عظیم فنکاروں میں شمار کروایا ۔ انیس سو پینسٹھ سے  انیس سو اسی کے دوران انہوں نے پاکستان کی فلم انڈسٹری پر راج کیا۔

 بطور ہیرو ان کی نمائش پذیر ہونے والی پہلی فلم شرارت تھی۔ انہوں نے 300 سے زائد فلموں میں ادکاری کے جوہر دکھائے ۔ فلم تم ملے پیار ملا کی تکمیل کے دوران 29 ستمبر 1966ء کو انہوں نے اداکارہ زیبا سے شادی کرلی اور ان کی جوڑی دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی طرح ایک آئیڈیل جوڑی شمار کی جانے لگی۔

محمدعلی ہم میں موجود تو نہیں مگر ان کی لازوال اور باکمال اداکاری لوگوں کے دلوں میں گھرکئے ہوئے ہے۔