اداکار فیصل قریشی کا ہدایتکاری کے میدان میں صلاحیتیں آزمانے کا فیصلہ

لاہور (ویب ڈیسک) اداکار فیصل قریشی نے بھی ڈائریکشن کے میدان میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اداکار فیصل قریشی عنقریب اپنی ذاتی ڈرامہ سیریل بنائیں گے جس میں وہ بطور ڈائریکٹر پہلی مرتبہ اپنی صلاحیتوں کو آزمائیں گے۔
ذرائع کے مطابق فیصل قریشی نے اس حوالے سے ابتدائی تیاریوں کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ وہ مارچ میں اپنی ذاتی پروڈکشن کے بینر تلے ڈرامہ سیریل کا آغاز کریں گے جس میں وہ خود بھی اداکاری کریں گے۔