Thursday, October 6, 2022

اداکار عمر شریف کی جائیداد منتقلی، عدالت کا حکم امتناعی واپس لینے سے انکار

اداکار عمر شریف کی جائیداد منتقلی، عدالت کا حکم امتناعی واپس لینے سے انکار
September 29, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) معروف اداکار عمر شریف کی جائیداد منتقلی کے تنازعے سے متعلق جائیداد تیسری بیوی کو منتقل کرنے کے خلاف درخواست پر عدالت نے حکم امتناعی واپس لینے سے انکار کر دیا۔

عمر شریف کی جائیداد منتقلی کیس سے متعلق سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ محسن شہوانی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کہ حکم امتناعی ختم کیا جائے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ بتائیں، کس سے فلیٹ خریدا؟

وکیل نے بتایا کہ ان کے میرے موکل نے زرین غزل سے فلیٹ خریدا۔ عدالت نے عمر شریف کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا فلیٹ آپ نے بیچا؟ وکیل نے کہا کہ ہم نے صرف سیل اور گفٹ ڈیڈ کو چیلنج کیا ہے۔

عدالت نے حکم امتناعی واپس لینے سے انکار کرتے ہوئے حکم امتناعی میں آئندہ سماعت تک توسیع کر دی۔ عدالت نے  عمر شریف سمیت تمام فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

عدالت نے فریقین کو تیاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت نومبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔