Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اداکار شان بھارتی چائلڈ سٹار ہرشالی ملہوترا کیساتھ کمرشل فلم میں کام کریں گے

اداکار شان بھارتی چائلڈ سٹار ہرشالی ملہوترا کیساتھ کمرشل فلم میں کام کریں گے
March 30, 2016
لاہور (ویب ڈیسک) اداکار شان بالی وڈ فلم ”بجرنگی بھائی جان“ سے شہرت پانے والی چائلڈ سٹار ہرشالی ملہوترا کے باپ کا کردار نبھائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اداکار شان نے بنکاک میں بھارتی چائلڈ سٹار ہرشالی ملہوترا (منی) کے ساتھ ایک موبائل سروس فراہم کرنیوالی انٹرنیشنل کمپنی کی اشتہاری فلم کیلئے کام کیا جس میں دونوں فنکار باپ اور بیٹی کے روپ میں نظر آئیں گے۔ ہرشالی اپنی متاثر کن پرفارمنس کی بنا پر پاکستانی شائقین کے دلوں میں ہی نہیں بلکہ اشتہاری اداروں میں بھی جگہ بنا چکی ہیں۔ اس سے قبل وہ ایک اور بچوں کے آئٹم کے لئے پاکستانی پراڈکٹ کے اشتہار میں بھی کام کر چکی ہیں۔ اشتہاری فلم میں شان نے لیڈ رول کیا جبکہ ان کے ہمراہ دیگر بھارتی تھیٹر کے فنکاروں نے بھی کام کیا ہے۔ مذکورہ ٹی وی کمرشل بھارت، بنگلا دیش اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کے لئے بنایا گیا ہے۔