Saturday, September 14, 2024

اداکار سید کمال کو مداحوں سے بچھڑے 6 سال گزر گئے

اداکار سید کمال کو مداحوں سے بچھڑے 6 سال گزر گئے
October 1, 2015
کراچی (92نیوز) پاکستان فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار سید کمال کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 6 سال گزر گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم اندسٹری کے راج کپور کہلائے جانے والے سید کمال نے 60ءاور 70ءکی دہائی میں لولی وڈ کی دنیا میں راج کیا۔ فلم اداکار سید کمال بھارتی شہر میرٹھ اتر پردیش میں 1934ءمیں پیدا ہوئے۔ انہوں نے پاکستان انڈسٹری کو ساٹھ اور ستر کی دہائی میں بہترین اوریاد گار فلمیں دیں۔ سید کمال نے پاکستان فلم انڈسٹری میں بحیثیت اداکار ہی نہیں بلکہ بطور ہدایتکار اور پروڈیوسر بھی بہترین فلمیں دیں۔ ان کی مشہور فلموں میں توبہ، شہنائی، انسان اور گدھا،یہاں سے وہاں تک ، ہنی مون،روپ بہروپ‘ دوسری ماں، میرے بچے میری انکھیں،درد دل،عالیہ ،ٹھنڈی سڑک شامل ہیں۔ انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کی مقبول ڈرامہ سیریل کشکول میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی وفات کراچی میں یکم اکتوبر 2009ءکو دل کا دورہ پڑنے کے سبب ہوئی۔