Thursday, February 2, 2023

اداکار انگین التان پاکستان کے 2 روزہ دورے کے بعد ترکی روانہ

اداکار انگین التان پاکستان کے 2 روزہ دورے کے بعد ترکی روانہ

لاہور (92 نیوز) پاکستان سے ڈھیروں محبتیں سمیٹ کر بین الاقوامی شہرت یافتہ ترک ڈرامہ سیریز " ارطغرل غازی" کے مرکزی کردار انگین التان دو روزہ دورہ مکمل کرکے واپس روانہ ہوگئے، دورے کے دوران تاریخی مقامات کی سیر بھی کی۔

پاکستان سے ڈھیروں محبتیں سمیٹ کر ارطغرل کی واپسی!، بین الاقوامی شہرت یافتہ ترک ڈرامہ سیریز " ارطغرل غازی" کے مرکزی کردار انگین التان دو روزہ دورے کے بعد ترکی روانہ ہوگئے۔

انگین التان نے نجی دورے کے دوران تاریخی مقامات کی سیر کی، اُنہوں نے کچھ نجی کمپنیوں کے ساتھ شوبز سرگرمیوں کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا۔

انگین التان نے گزشتہ شام بادشاہی مسجد کا دورہ کیا تھا، اِس موقع پر تاریخی مسجد کے خطیب مولانا عبد الخبیر آزاد بھی موجود تھے۔ اداکار اینگن التان نے تاریخی مقامات دیکھنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

اینگن التان نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

ذرائع کے مطابق ترک اداکار انگین التان آئندہ سال بھی پاکستان کا دورہ کریں گے۔