Wednesday, October 5, 2022

اداکارہ کیلی پریسٹن چھاتی کے سرطان کے باعث اٹھاون برس کی عمر میں چل بسیں

اداکارہ کیلی پریسٹن چھاتی کے سرطان کے باعث اٹھاون برس کی عمر میں چل بسیں
 واشنگٹن (92 نیوز) اداکارہ کیلی پریسٹن چھاتی کے سرطان کے باعث اٹھاون برس کی عمر میں چل بسیں۔ کیلی پریسٹن اداکار جان ٹریوولٹا کی اہلیہ تھیں۔ کیلی پریسٹن نامور ہالی ووڈ ایکشن ہیرو جان ٹریوولٹا کی اہلیہ تھیں جنہوں نے انکی موت کی خبر سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ۔ جان ٹرویوولٹا نے لکھا  کیلی  پریسٹن نے دو سال تک کینسر کے موذی مرض کا بہادری سے مقابلہ کیا اور اب وہ اس دنیا میں نہیں رہیں۔ جان ٹریوولٹا اور کیلی پریسٹن انیس سو اکیانوے میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے۔ دونوں کے دو بچے ہیں جبکہ انکا 16 سالہ بیٹا کچھ عرصہ قبل انتقال کرگیا تھا ۔ کیلی پریسٹن نے بھی درجنوں فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔