Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اداکارہ ڈریو بیری اور ول کوپل مین کا باہمی رضامندی سے علیحدگی کا فیصلہ

اداکارہ ڈریو بیری اور ول کوپل مین کا باہمی رضامندی سے علیحدگی کا فیصلہ
April 5, 2016
لاس اینجلس(92نیوز)اداکارہ ڈریو بیری مور اور ول کوپل مین نے کہا ہے کہ انہوں نے باہمی رضا مندی سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور ان میں طلاق جلد ہو جائیگی ۔ تفصیلات کےمطابق پیپلز میگزین کو دیئے گئے بیان میں دونوں نے کہا ہے کہ ان کی طلاق ہو نے جارہی ہے ڈریو بیری مور کی ول کوپل مین  سے دوہزار بارہ میں شادی ہوئی تھی  اور دونوں دو بچوں کے والدین ہیں ڈریو بیری مور کی تیسری بار طلاق ہو رہی ہےاس سے پہلے بیری مور نے مارچ انیس سو چورانوے کو جیرمی ٹامس سے شادی کی تھی  اور دو ہی ماہ بعد طلاق لے لی تھی  جس کے بعد دوہزار ایک میں اس کی کامیڈین ٹام گرین سے شادی ہوئی جو چھے ماہ ہی چل پائی   انہوں نے کہا ہے کہ وہ افسوس کے ساتھ علیحدگی کا اعلان کر رہے ہیں  انہوں نے کہا طلاق سے ایک ناکامی کا احساس  ہوتا ہے لیکن یہ بھی حقیقت  ہے کہ زندگی چلتی رہتی ہے ان کے بچے ان کی کائنات ہیں  اور آئندہ زندگی میں بھی ان کی اولین ترجیح بچے ہی ہوں گے  ۔