Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اداکارہ و ہدایتکارہ شمیم آرا کو مداحوں سے بچھڑے دوبرس بیت گئے

اداکارہ و ہدایتکارہ شمیم آرا کو مداحوں سے بچھڑے دوبرس بیت گئے
August 5, 2018
لاہور( 92 نیوز) لالی ووڈ کی اداکارہ وہدایتکارہ شمیم آرا کو مداحوں سےبچھڑے2برس بیت گئے ،  لیکن وہ آج بھی اپنے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں ۔ شمیم آرا 22مارچ 1938 کو علی گڑھ میں پیدا ہوئیں ، انہوں نے  اپنے کیریئر کا آغاز فلم فلم ’’کنو اری بیو ہ ‘‘سے کیا ، اس کے بعد آگ کا دریا،لاکھو ں میں ایک اور سہلی جیسی درجنوں شہرہ آفاق فلمو میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور  اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔ شمیم آرا نے اداکاری کے میدان  کے ساتھ ساتھ بحیثیت پروڈیوسر بھی کام کیا ، انہوں نے صاعقہ  ، جیو اور جینے دو ، ہاتھی میراساتھی اور منڈا بگڑا جائے جیسی شہرہ آفاق فلمیں تخلیق کیں ۔ شمیم آرا نے بحیثیت ہدایتکارہ بیرون ملک جا کر فلمیں بنا نے کا ٹرینڈ شروع کیا اور مس کو لمبومس سنگا پور اور اسی طرح کی کئی فلمیں بنا ئیں ، انہوں نے ایک ٹی وی ڈرامہ سیریل  پرندہ بھی ڈائریکٹ کیا۔ شمیم آرا نے چا ر شا دیا ں کیں، وہ کئی سال لند ن میں بیما ری سےلڑنے کے بعددوسال قبل آج ہی کے دن دار فا نی سے کو چ کر گئیں۔