Friday, December 2, 2022

اداکارہ وینا ملک نے شوہر سے خلع لے لی

اداکارہ وینا ملک نے شوہر سے خلع لے لی

لاہور (92نیوز) ماڈل و اداکارہ وینا ملک کی اپنے شوہر اسد خٹک سے راہیں جدا ہوگئیں۔ وینا ملک نے خلع لے لی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ وینا ملک اور ان کے شوہر اسد خٹک کے درمیان کافی عرصے سے تعلقات ناخوشگوار تھے اور دونوں میں لڑائی جھگڑے کی اطلاعات تھیں۔ وینا ملک نے رواں سال 6 جنوری کو فیملی کورٹ سے رجوع کیا اور خلع کیلئے دعویٰ دائر کیا تھا۔

فیملی کورٹ نے اُن کے دعوے پر اکتیس جنوری کو خلع کی ڈگری جاری کردی تھی۔ عدالتی ذرائع کے مطابق اسد خٹک کی عدم پیروی کی بناء پر عدالت نے یک طرفہ فیصلہ سنایا۔ عدالتی فیصلے کے بعد وینا ملک ڈھائی لاکھ درہم کے حق مہر کا پچیس فیصد واپس کرنے کی پابند ہوں گی۔

وینا ملک اور اسد خٹک کی شادی 25 دسمبر 2013 میں بڑی دھوم دھام سے دبئی میں ہوئی تھی اور دونوں کے دو بچے بھی ہیں جو اس وقت وینا ملک کے پاس ہیں۔