اداکارہ نیلم منیر کے ڈانس کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول گئی
کراچی(ویب ڈیسک) میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی ڈراموں کی مشہور اداکارہ نیلم منیر کے ڈانس کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جس میں وہ ایک بالی ووڈ گانے پر رقص کر رہی ہیں۔ اس سے قبل نیلم منیر کی ’’ماہی وے‘‘ گانے پر رقص کرتی ویڈیو نے سوشل میڈیا دھوم مچا دی تھی تاہم انہیں سخت تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔ حالیہ ویڈیو کے بعد انہیں ایک بار پھر ملے جلے ردعمل کا سامنا ہے۔ سوشل میڈیا پر بعض افراد نے اس ویڈیوز کو سستی شہرت کا حصول قرار دیا جبکہ کئی مداحوں نے ان کے رقص کو بہت سراہا ہے۔