Friday, October 7, 2022

اداکارہ میرا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اداکارہ میرا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور(92نیوز)عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پراداکارہ میرا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے ہیں،لاہور کی مقامی عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ اداکارہ کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق سول جج واجد منہاس نے میرا کے شوہر ہونے کے دعوی دار عتیق الرحمان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں کہا گیا کہ میرا ان کی بیوی ہے لیکن اب میرا نے نکاح پر نکاح کرلیا ہے ۔ قانون کے تحت ایسا نہیں کیا جاسکتا اداکارہ کے خلاف کارروائی کی جائے۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر میرا کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے لیکن عدالتی احکامات کے باوجود اداکارہ پیش نہیں ہوئیں۔ جس کا عدالت نے سخت نوٹس لیا اور میرا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ اداکارہ کوگرفتار کر کے سترہ ستمبر کو عدالت پیش کیا جائے۔