Thursday, October 6, 2022

اداکارہ میرا کی والدہ اور بہن تحریک انصاف میں شامل

اداکارہ میرا کی والدہ اور بہن تحریک انصاف میں شامل

آئرلینڈ (92 نیوز) اداکارہ میرا کی والدہ اور بہن پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئیں۔ 
آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں پی ٹی آئی کے رہنما امتیاز خان کی زیر صدارت اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا کی والدہ بیگم شفقت زہرہ اور بہن شائستہ عباسی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ امتیاز خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے کے لئے اہم کردار ادا کریں گے۔
اس موقع پر اداکارہ میرا کی والدہ اور بہن نے کہا  کہ عمران خان پاکستان کے لئے خدا کی نعمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ  پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے ملک کی خدمت کریں گے۔