Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اداکارہ میرا کی فلم ”ہوٹل“ کی ملک بھر میں نمائش جاری

اداکارہ میرا کی فلم ”ہوٹل“ کی ملک بھر میں نمائش جاری
May 14, 2016
لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ میرا کی فلم ”ہوٹل“ ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کر دی گئی ہے۔ فلم میں اداکارہ میرا مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوئی ہیں۔ لالی وڈ فلم ”ہوٹل“ کے پروڈیوسر فردوس انجم آبرو اور مصنف و ہدایت کار خالد حسن خان ہیں۔ فلم میں میرا کے علاوہ ہمایوں گیلانی، عبیداللہ زبیر، صادق امین، نیہا انیل، نسرین جان، بابر خان، فضا جبین، زیبا، کبیر خان، طارق جمال اور مسکان شامل ہیں۔ قبل ازیں اداکارہ میرا نے اپنی فلم ”ہوٹل“ کے بارے میں دعویٰ کیا تھا کہ یہ ایک فلم منفرد ہے اس لئے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرے گی۔ فلم کے ڈائریکٹر خالد حسن کا کہنا ہے کہ دہلی فلم فیسٹیول میں فلم ”ہوٹل“ کو ریلیز سے پہلے ہی دو ایوارڈ مل چکے ہیں جو ان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔