Sunday, May 19, 2024

اداکارہ مشی خان کی عبوری ضمانت میں 30جولائی تک توسیع

اداکارہ مشی خان کی عبوری ضمانت میں 30جولائی تک توسیع
July 16, 2015
راولپنڈی(92نیوز)اداکارہ مشی خان کی عبوری ضمانت میں 30 جولائی تک توسیع کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق معروف اداکارہ مشی خان کے خلاف امانت میں خیانت کرنے سے متعلق  عبوری ضمانت میں 30 جولائی تک توسیع کردی گئی ہے۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج رانا زاہد نے کی۔ واضح رہے کہ مشی خان  نے ایک ایڈورٹائزنگ ایجنسی کے پیسے واپس نہیں کیے جس کی بناء پرمعروف اداکارہ مشی خان  کے خلاف راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔