Monday, November 28, 2022

اداکارہ ماہرہ خان نے وزیراعظم عمران خان کو سپر اسٹار قرار دے دیا

اداکارہ ماہرہ خان نے وزیراعظم عمران خان کو سپر اسٹار قرار دے دیا
 دبئی (92 نیوز) نامور اداکارہ ماہرہ خان نے وزیراعظم عمران خان کو سپر اسٹار قرار دے دیا۔ دبئی میں 92 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کا دورہ امریکا شاندار رہا۔ انہوں نے کہا ساری رات بیٹھ کر اپنے وزیراعظم کی تقریر سنی تھی ۔ وہ جب بولتے ہیں تو دل میں امید کی کرن جاگتی ہے۔اداکارہ ماہرہ خان بولیں خواہش ہے ہماری فلم کو امریکا میں عمران خان کے جلسے جتنا کراؤڈ ملے۔ کپتان نے دورہ امریکا کے دوران کفایت شعاری کی پالیسی اپنا کر پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔ وزیراعظم عمران خان اسپیشل طیارے کی بجائے کمرشل فلائٹ سے امریکہ گئے اور وطن واپس بھی عام طیارے کے ذریعے پہنچے ۔ وزیر اعظم کے ہمراہ وزرا کا لاؤ لشکر بھی نہ گیا حتیٰ کہ خاتون اول بھی وزیر اعظم کے ہمراہ نہ تھیں، عمران خان نے صرف ساٹھ ہزار ڈالر میں امریکا کا دورہ مکمل کرکے سادگی کی نئی مثال قائم کر دی۔