Friday, February 3, 2023

اداکارہ ماہرہ خان بھی کورونا وائرس میں مبتلا، خود کو قرنطینہ کر لیا

اداکارہ ماہرہ خان بھی کورونا وائرس میں مبتلا، خود کو قرنطینہ کر لیا

لاہور (92 نیوز) اداکارہ ماہرہ خان بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگیئں۔ ماہرہ خان نے خود کوقرنطینہ کر لیا۔

لالی وڈ اداکارہ ماہرہ خان نے عوام سے ماسک پہننے اور کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

اس سے قبل اداکارہ سکینہ سمو، اداکار وپروڈیوسر یاسر نواز اور انکی اہلیہ اداکارہ و اینکر پرسن ندا یاسر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ ندا یاسر شوہر یاسر نواز کے باعث کورونا وائرس میں مبتلا ہوئیں۔