Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اداکارہ عروہ حسین کا گلوکارفرحان سعید سے بادشاہی مسجد میں نکاح

اداکارہ عروہ حسین کا گلوکارفرحان سعید سے بادشاہی مسجد میں نکاح
December 16, 2016

 لاہور(92نیوز)لاہور کی تاریخی عالمگیری بادشاہی مسجد میں اداکارہ عروہ حسین کی رسم نکاح کی تقریب ہوئی جس میں دلہادلہن کے عزیزواقارب اور دوست احباب نے شرکت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تفصیلات کےمطابق اداکار اور گلوکار فرحا ن سعید اور اداکارہ عروہ حسین کے ایک دوسرے کے ساتھ زندگی بھر ساتھ نبھانے کے عہدوپیماں ہو گئےدونوں فنکاروں کی رسم نکاح کی تقریب عالمگیری بادشاہی مسجد میں ہوئی۔

اداکارہ عروہ حسین نے معروف ڈریس ڈیزائنر کا تیارکردہ خوبصورت لباس زیب تن کیا جبکہ دولہا فرحان سعید نے آف وائٹ رنگ کی شلوار قمیص کے ساتھ شیروانی پہنی دلہادلہن نے زندگی کے یادگار لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرانے کے لیے فوٹوشوٹ بھی کروایا۔ نئے بندھن میں بندھنے والے جوڑے کا کہنا تھا کہ انہیں زندگی کا نیا سفر شروع کرتے ہوئے خوشگوار احساس ہو رہا ہے۔

دولہا اور دولہن کی جانب سے اتوار کے روز ایک مشترکہ تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں دونوں نوبیاہتا جوڑے کے عزیزواقارب سمیت دوست احباب بھی شریک ہوں گے۔