Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اداکارہ عائشہ خان نے شوبز انڈسٹری کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اداکارہ عائشہ خان نے شوبز انڈسٹری کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا
March 2, 2018

کراچی (92 نیوز) ڈراموں اور فلم انڈسٹری میں شاندارکارکردگی دکھانے والی ماڈل اور اداکارہ عائشہ خان نے اچانک شوبزانڈسٹری کو چھوڑنے کا اعلان کر کےاپنے مداحوں کو حیران کر دیا ۔ سوشل میڈیا پر کی گئی ان کی پوسٹ پر ان کے چاہنے والوں نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔
فلم جوانی پھر نہیں آنی میں ایوارڈ وننگ پرفارمنس دکھانے والی اداکارہ عائشہ خان نے شوبزکی دنیا کوہمیشہ کیلئے خیر آباد کہنے کا اعلان اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں کیا ۔
عائشہ نے پوسٹ میں لکھا کہ ’انہوں نے سوچ سمجھ کر اور اپنی خوشی سےمیڈیا انڈسٹری کو بہترین طریقے سےخیر آباد کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ وہ اپنی زندگی کے اگلے مرحلے کے لیے انہتائی پر امید ہیں کہ وہ اطمینان بخش ہو گا ۔
انہوں نے شوبز انڈسٹری کو خیرآباد کہنے کو اپنی نئی زندگی کی قسمت تلاش کرنے کی جستجو قرار دیتے ہوئے مداحوں، ساتھیوں اور دوستوں سے دعاؤں کی گزارش بھی کی ۔
ان کی اسی پوسٹ پر کئی افراد نے انہیں بہترین اداکارہ قرار دیتے ہوئے ان کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔